سمندری طوفان مکونو کا یمن اور عمان میں تباہی کے بعد زور ٹوٹ گیا، ہلاکتوں کی تعداد10 ہو گئی ،40 افراد تاحال لا پتہ

اتوار 27 مئی 2018 21:20

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) سمندری طوفان مکونو کا یمن اور عمان میں تباہی کے بعد زور ٹوٹ گیا، اس سے ہلاکتوں کی تعداد10 تک جاپہنچی جبکہ 40 کے قریب افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان مکونو نے ہر طرف تباہی مچادی ہے۔یمن کے بعد طوفان عمان کے علاقے صلالہ سے ٹکرایا۔

(جاری ہے)

طوفانی بارش کے باعث کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔جمعے کے روز سمندری طوفان کی تیز ہوائیں یمن کے ساحلی علاقے سقوطرا سے ٹکرائی تھی ۔سقوطرا کے کھلے سمندر سے چالیس کے قریب افراد لاپتہ ہوگئے تھے ۔لاپتہ افراد میں یمنی ، سوڈانی اور بھارتی شہری شامل ہیں۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا زور ٹوٹ گیا ہیاور اس نے شمال کی طرف رخ کرلیا ہے۔