اٹلی کے نئے وزیراعظم صدر سے ملاقات کیلئے ٹیکسی میں پہنچ صدارتی محل پہنچ گئے

اتوار 27 مئی 2018 21:20

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) اٹلی کے متوقع وزیر اعظم جوزیپ کونتے ٹیکسی میں صدارتی محل پہنچے، ٹیکسی سے اترے، کرایہ ادا کیا اور صدر سے ملنے اندر چلے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے نئے وزیر اعظم جوزیپ کونتے ٹیکسی میں بیٹھ کر صدارتی محل پہنچ گئے۔ ٹیکسی صدارتی محل کے سامنے رکی، وہ گاڑی سے اترے، کرایہ ادا کیا اور صدر سے ملنے چلے گئے۔

(جاری ہے)

پاس کھڑے پولیس اہلکار بھی انجان بنے رہے، دروازہ کھولنا بھی ضروری نہیں سمجھا۔اطالوی وزیراعظم کے اس عمل نے عوام کے دلوں کو جیت لیا اور انہوں نے نئے وزیراعظم کی اس سادگی کو بھی سراہا ہے، 53 سالہ نئے وزیر اعظم ایک غیر معروف سیاسی شخصیت ہیں جو کہ قانونی ماہر ہیں تاہم انہیں سیاست کو کوئی تجربہ نہیں ہے۔حکومت سازی کی دعوت ملنے سے پہلے جوزیپ کونتے یونیورسٹی میں قانون پڑھاتے تھے۔