بنگلہ دیش،انسداد منشیات مہم میں گیارہ مشتبہ ملزمان ہلاک

اتوار 27 مئی 2018 21:20

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) بنگلہ دیش میں انسداد منشیات مہم کے دوران مزید گیارہ مشتبہ منشیات فروشوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اتور کو بنگلہ دیشی پولیس نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دس مختلف اضلاع میں پولیس اہلکاروں اور منشیات فروشوں کے مسلح تصادم میں یہ گیارہ ملزمان مارے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں منشیات کے انسداد کے لیے بارہ مئی سے جاری اس مہم میں اب تک ستر سے زائد افراد کی ہلاکت رپورٹ کی جا چکی ہے۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم ادارے ان ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے ڈھاکہ حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ ایسی ماورائے عدالت ہلاکتوں کا سلسلہ روکا جائے۔