عالمی برادری بھارتی مظالم رکوانے کیلئے کردار ادا کرے‘ شبیر بخاری

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں عبور کر ڈالیں‘ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائینگی

اتوار مئی 21:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیرکے چیئرمین سید شبیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں عبور کر ڈالی ہیں۔ جنت نظیر وادی کو بھارتی فورسز نے جہنم بنا ررکھا ہے ۔روزانہ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہاہے ۔ آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی بھی بھارت کا وطیرہ ہے ۔

(جاری ہے)

بھار ت ایک طرف ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہو رہا ہے دوسری طر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے ۔ عالمی برادری بھارتی مظالم رکوانے کیلئے کردار ادا کرے ۔انشاء اللہ کشمیری عوام کی قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجہ میں بہت جلد کشمیر آزاد ہو گا۔گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر یوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر سے نامراد ہو کر نکلے گا۔