Live Updates

مقبوضہ وادی میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجا جائے ‘ راجہ مدد علی

بہت جلدآزاد کشمیر میں بیساکھیوں کے سہارے قائم حکومت کا بھی دھڑن تختہ ہو جائے گا

اتوار 27 مئی 2018 21:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرمرکزی رہنماء راجہ مدد علی خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کا فوری نوٹس لے ۔ مقبوضہ وادی میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجا جائے ۔ پاکستان میںکرپٹ حکمران اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ بہت جلدآزاد کشمیر میں بیساکھیوں کے سہارے قائم حکومت کا بھی دھڑن تختہ ہو گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی آگئی ہے اب آزاد کشمیر میں بھی جعلی حکومت کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔پاکستان میں عمران خان اور آزادکشمیری میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدیری کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔ بیرسٹر کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کررہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کے دورمیں عمران خان اور بیرسٹرسلطان کی قیادت میں حل ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات