افغان سلامتی مشیرکی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ مشیرقومی سلامتی سے ملاقات، پاک افغان دوطرفہ امور،سیکیورٹی صورتحال اوربارڈر مینجمنٹ پرتبادلہ خیال

اتوار مئی 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) افغان سلامتی امور کے مشیر حنیف اتمر نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ملاقات کر کے پاک افغان دوطرفہ امور،سیکیورٹی صورتحال اوربارڈرمنیجمنٹ پرتبادلہ خیال کیا۔ اتوار کو افغان سلامتی امور کے مشیر حنیف اتمر نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ سے ملاقات میں افغان وفد میں افغان آرمی چیف،، این ڈی ایس کے سربراہ اور وزیرداخلہ بھی شریک تھے ۔ملاقات میں پاک افغان دوطرفہ امور،سیکیورٹی صورتحال اوربارڈرمنیجمنٹ پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔اس کے علاوہ ملاقات میں افغانستان،،،پاکستان ایکشن پلان برائیامن اوریکجہتی سمیت دیگرامورپربات چیت کی گئی ۔