گلگت بلتستان میں قانون کا اختیار افسر شاہی کو دینا شرمنا ک ہے، بلاول بھٹو

گلگت بلتستان میں قانون سازی کا اختیار واپس کریں، لوگوں کا بنیادی حق چھیننے سے حالات خراب ہوں گے ، چیئرمین پیپلز پارٹی کا بیان

اتوار 27 مئی 2018 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں قانون کا اختیار افسر شاہی کو دینا شرمنا ک ہے، گلگت بلتستان میں قانون سازی کا اختیار واپس کریں، لوگوں کا بنیادی حق چھیننے سے حالات خراب ہوں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گلگت بلتستان اسمبلی کے قانون سازی کا اختیار واپس کریں، گلگت بلتستان میں قانون سازی کا اختیار افسر شاہی کو دینا شرمناک ہے، لوگوںکا بنیادی حق چھیننے سے حالات خراب ہوں گے، پی پی پی وزیراعظم کے نام نہاد پیکج کو مسترد کرتی ہے۔