لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ایکٹ میں ترمیمی بل کے معاملہ پر وکلا برادری دو دھڑوں میں تقسیم

پاکستان بار کونسل نے پنجاب بار کی جانب سے ترمیمی بل کے خلاف 28 مئی کو ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) حکومت کے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ایکٹ میں ترمیمی بل کے معاملہ پر وکلا برادری دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی‘پاکستان بار کونسل‘لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ترمیمی بل کی حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے پنجاب بار کی جانب سے ترمیمی بل کے خلاف 28 مئی کو ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے بھی ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، صدر لاہور ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ آج وکلا معمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہوں گے ممبر پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چوہدری، احسن بھون، اعظم نذیر تارڈ سمیت دیگر وکلا رہنمائوں کا کہنا ہے کہ لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل کا ترمیمی بل 2018 وکلا کے بہترین مفاد میں ہے اور وہ ترمیمی بل کی بھر پور حمایت کرتے ہیں