ماہ صیام، آزادحکومت عوام کو سبسڈی پر اشیاء خوردونوش فراہم کرے

اس سلسلے میں وزات خوراک کو کرداراداکرنا چاہئے تھا جو نہ ہوسکا ، مولانامحمدالطاف بٹ

اتوار 27 مئی 2018 21:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) سابق امیدواراسمبلی و مرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن) مولانا محمدالطاف بٹ نے کہاہے کہ ماہ صیام کی بابرکت سعاعتوں سے ہمیں بھرپوراستفادہ کرناچاہئے ،اس مبارک مہینہ میں ہمیں اپنے گناہوں کی معافی اوراللہ کی خوشنودی کیلئے دن رات اللہ کے حضور سربسجود ہوناچاہئے ،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان فوری طور پر یوٹیلیٹی کارپوریشن کی طرز پر آزادکشمیر کے باسیوں کو رمضان المبارک میں سبسڈی پر اشیاء خوردونوش فراہم کریں ،وزارت خوراک کوچاہئے تھاکہ وہ رمضان المبارک سے قبل وزیراعظم آزادکشمیرکوتجاویز فراہم کرتا لیکن ایسا عملاً نہیں کیا گیا ، بیس کیمپ کا المیہ ہے کہ وزرائے کرام اپنی کنبہ وبرادری کے فلاح وبہبود کے لئے شب و روز صرف کردیتے ہیں عوام کاکوئی خیال نہیں رہتا وزیراعظم اپنی نگرانی میں پھلوں کے ہرشربا ریٹ کوکنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ، آزادکشمیر اسمبلی کے حکومتی واپوزیشن اراکین ایک کھرب بجٹ کے پیچھے پڑ گئے انہیں کیامعلوم اس مبارک مہینے میں اللہ کی طرف سے ملنے والے انعامات کئی کھربوں سے بھی اوپرہیں عوامی نمائندے اللہ کی رضا کی خاطر آزاد کشمیرکے بازاروں کابھی حال جانے ،ْ سیاسی ایڈمنسٹریٹر تصویر کشی کیلئے بازاروں میں ریٹ لسٹیں چیک کرتے ہیں عملاً مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لیتا ، روزہ داروں پر ہونیوالے اس مہنگائی کے ظلم کے ذمہ دار حکومت اورعوامی نمائندے ہیں ۔

(جاری ہے)

اللہ ہمیں حقوق اللہ اورحقوق العباد کوپوراکرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور یخ بستہ اسمبلی کی عمارت سے اظہارخیال کرنے والے قائدایوان و تمام ممبران اسمبلی حکومت واپوزیشن کواللہ توفیق دے کہ وہ رعایا کاخیال رکھیں۔