سابق وزیر جاوید ایوب کی رہائش گاہ پر مرحوم سردار عزیز الحسن کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی محفل حمد ونعت کا انعقاد

اتوار مئی 21:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) سابق وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب کی رہائش گاہ پر گراں بھیڑی میں (مرحوم) سردار عزیز الحسن کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی محفل حمد ونعت کا انعقاد،بھیڑی کی فضاء درودو سلام س گونج اُٹھی،(مرحوم) سردار عزیز الرحسن کی سماجی،سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔محفل حمدو نعت وافطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر حکومت سردار جاوید ایوب،مولانا فضل الرحمان،عبدالرحمان بٹ،حاجی قاری عزیز الرحمان،،ڈاکٹر سردار فیاض الحسن،اکرم عباسی ودیگر نے کہا کہ قیمتی انسان کے بچھڑنے سے نہ صرف ایک خاندان کو دکھ ہوتا ہے بلکہ پورے علاقہ کو صدمہ پہنچتا ہے،مرحوم سردار عزیز الحسن حسن اخلاق کے پیکر ہر کسی سے خوش اسلوبی سے پیش آتے تھے،اُن کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی ان وفاقت سے ناقابل تلافی نقصان پہچا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے (مرحومین) سابق چیئرمین میر محمد نزیر،محمد نزیر عباسی کے علاوہ دیگر فوت ہونے والے افراد کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔،تعزیتی ریفرنس میں سابق ایڈمنسٹریٹر پٹہکہ حاجی علی اکبر عثمانی،ایڈیشنل اے جی محمد حسن رانا،قاری میر زمان،بابو فضل الرحمان شیخ،میر الطاف،یونس چغتائی،رانا عمران کے علاوہ مقامی علماء کرام ثناء خوان،سیاسی سماجی،تجارتی ودیگر شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،آخر میں لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :