Live Updates

عمران خان نے 100 دن کا ایجنڈا دیکر (ن) لیگ پر سکتہ طاری کردیا ‘ پی ٹی آئی 2018 کے انتخابات میں ملک بھر سے لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریگی‘ پاکستان میں پاکستانی عوام نے کرپٹ نظام سے نجات کے حصول کا فیصلہ کرلیا ہے

تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سید تبریزکاظمی کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 27 مئی 2018 21:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، امیدوار اسمبلی حلقہ چھ سید تبریزکاظمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے 100 دن کا ایجنڈا دیکر ن لیگ پر سکتہ طاری کردیا ہے، پی ٹی آئی 2018 کے انتخابات میں ملک بھر سے لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریگی، پاکستان میں پاکستانی عوام نے کرپٹ نظام سے نجات کے حصول کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا عملی مظاہرہ 25 جولائی کوہوگا، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ پاکستان میں عوامی مسائل کے حل کے لیے تحریک انصاف نے جامع حکمت عملی اپنا رکھی ہے، قائدتحریک عمران خان نے حکومت بنانے کے بعد کے پہلے سو دن کا ایجنڈا جاری کیا تو مخالفین چیخ اٹھے ہیں کہ اب تو پاکستانی عوام صرف اور صرف پی ٹی آئی کو ہی ووٹ دینگے، پاکستانی عوام اب تحریک انصاف کا ساتھ دینگے کیونکہ تحریک انصاف کے قائد کرپشن کاتدارک، لوٹ مار، اقربا پروری کا خاتمہ چاہتے ہیں، 25 جولائی 2018 کو شام 9 بجے تحریک انصاف کی کامیابی واضح ہوجائے گی اور پھر مخالفین منہ چھپانے کے لیے جگہ ڈھونڈ رہے ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات