زخیرہ اندوزاللہ کا خوف کریں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کو کمائی کا ذریعہ نہ بنایاجائے بلکہ خدمت خلق کے جذبہ کے ساتھ اپنے مسلمان بھائیوں کی خدمت کریں

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مظفر آباد خواجہ اعظم رسول کی شہریوں کے وفد سے گفتگو

اتوار 27 مئی 2018 21:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خواجہ اعظم رسول نے کہا کہ زخیرہ اندوزاللہ کا خوف کریں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کو کمائی کا ذریعہ نہ بنایاجائے بلکہ خدمت خلق کے جذبہ کے ساتھ اپنے مسلمان بھائیوں کی خدمت کریں،انشاء اللہ جلد عید ی بازار کا انعقاد کریں گے بلدیہ پلازہ میں ہرقسم کی ضرورت زندگی کی چیزیں دستیاب ہونگی ۔

سستا بازار لگانے کی وجہ سے شہریوں کو فائدہ ہوا ہے ،مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے کے خلاف عوام شکایت کریں کارروائی کرینگے۔

(جاری ہے)

جب عوام نشاندہی نہیں کریں گے تو زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کیسے ہوگی ان خیالات کا اظہارخواجہ اعظم رسول نے آفس میں آئے شہریوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بلدیہ ملازمین چھٹی کے بجائے عوام کی سہولیات کیلئے کام کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور بیرسٹرافتخار گیلانی کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے شہری کو سہولیات مل رہی ہیں شہری جس دوکان سے بھی فروٹ،سبزی،گوشت اور دیگر اشیاء خریدتے ہیں ریٹ لسٹ کے مطابق دوکاندار کو پیسے دیں اگر دوکاندار زیادہ پیسے وصول کرتا ہے تو فوراً شکات کریں زخیرہ اندوزوں کا ٹھکانا جیل ہوگا۔