موجوہ حکومت عوام کے مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکی ‘آزاد کشمیر میںبرداری ازم کا کھیل شروع ہے‘ میرٹ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی‘حلقہ تین کو نظرانداز کر کے سابق حکومت روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ نسیم یوسف کی بات چیت

اتوار مئی 21:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ نسیم یوسف نے کہا کہ موجوہ حکومت عوام کے مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکی ہیں ،آزاد کشمیر میںبرداری ازم کا کھیل شروع ہیں ،میرٹ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ۔حلقہ تین کو نظرانداز کر کے سابق حکومت روایت کو برقرار رکھا ہوا ہیں ۔اب کی اپوزیشن نہیں اقتدار کا نعرہ لگا کر آنے والوں نے سٹی کو لوگوں کے ایک مذاق کیا صرف اقتدار حاصل کرنے کے لئے ۔

(جاری ہے)

حلقہ تین مسلسل اپوزیشن میں پاکستان میں مودی کے یارنواز شریف کی حکومت حتم ہوتے ہی آزاد کشمیر سے فاروق حکومت کا خاتمہ ہو جا ئے گا۔این ٹی ایس کے پیپزز کے بعد ایدھاک تقرروں میں اپنی اپنی برداری کو نواز گیا۔راجہ نسیم یوسف نے کہا کہ فاروق حیدر کی اناکی وجہ سے سابق بجٹ بھی وآپس ہویا آج اپنے ایم ایل اے بھی ناراض ہے ۔افطار ڈنر میں وزائے کا نہ جانا ایک سوالیہ نشان ہیں ۔۔پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کی قیادت میں قائم ہو گی آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو گی۔