مقبوضہ کشمیر ، بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے’این آئی اے‘ نے ایک اور کشمیری کوگرفتار کر لیا

اتوار 27 مئی 2018 21:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ’ این آئی اے ‘ نے ضلع کپواڑہ کے رہائشی ایک اور کشمیری سید منیر الحسن قادری کو ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید منیر السلام قادری کا تعلق ضلع کپواڑہ کے علاقے کھرہامہ لولاب سے ہے اور ان پر نگروٹہ فوجی کیمپ پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا۔

این آئی اے کے ایک انسپکٹر جنرل نے منیر السلام کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔دریں اثنا منیر الحسن کے اہلخانہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں انکی گرفتاری کی بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پر نگروٹہ حملے میں ملوث ہونے کا الزام قطعی طور پر بے بنیا د ہے۔ منیر الحسن کی والدہ نے کہا کہ انکا بیٹا پولیو کا مریض ہے اور وہ از خود چل پھر نہیں سکتا۔

متعلقہ عنوان :