ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر ‘کائی منجہ روٹ پر ہائی ایس مالکان نے انت مچا دی

کائی منجہ کا 100روپے فی سواری‘ پلہوٹ کا کرایہ 20کے بجائے 100روپے وصول کیا جا نے لگا

اتوار 27 مئی 2018 21:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی ۔کائی منجہ روٹ پر ہائی ایس مالکان نے انت مچا دی ۔کائی منجہ کا 100روپے فی سوار جبکہ پلہوٹ کا کرایہ 20کے بجائے 100روپے وصول کیا جا رہا ہے ۔انتظامیہ نے اس روٹ پر ہائی ایس مالکان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

نوٹس نہ لیا گیا تو عوام اس ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔ان خیالات کا اظہار کائی منجہ پلہوٹ کے رہائشی فتح محمد مغل نے ایک اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ کائی منجہ روٹ پر چلنے والے ہائی ایس کے روٹ پرمٹ بھی نہیں ہیں ۔اور زائد کرایہ وصولی معمول بنا رکھا ہے ۔سرکاری کرایے نامے پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا ۔

متعلقہ عنوان :