جامعہ کشمیر کے طالب علم کا اعزاز‘دماغی بیماری مرگی کی کیفیت پر ایم فل کمپیوٹر سائنسزکا کامیاب دفاع کر لیا

اتوار مئی 21:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) جامعہ کشمیر کے طالب علم کا اعزاز ،دماغی بیماری مرگی کی کیفیت پر ایم فل کمپیوٹر سائنسزکا کامیاب دفاع ۔ جامعہ کشمیر کے ہونہار طالب علم بلال خان سلہریا نے دلچسپ اور منفرد تھیسز چیئرمین آئی ٹی جامعہ کشمیر ڈاکٹر شرجیل سعید کی سپر ویژن میں کیا جس پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد گن چھتر کا رہائشی جامعہ کشمیر کے ہونہار طالب علم بلال خان سلہریا نے ایم فل تھیسسز میں دماغی بیماری مرگی ایم فل کمپیوٹر سائنسسز میں کامیابی سے دفاع کرلیا طالب علم نے دماغی بیماری پر ریسرچ کی اور میشن ٹیکینکل استعمال کرتے ہوئے ای ای جی سگنل کے زریعے بیماری اور انسان کے ٹھیک ہونے کی حالت میں معلوم کیا ،موصوف کے ڈیفنس میں سی، ایس، ایس، آئی، ٹی کے تقریباً تمام ڈاکٹرز کے علاوہ دیگر لوگ بھی شامل تھے ڈاکٹر شرجیل سعید چیئرمین سی، ایس، ایس آئی ،ٹی کے سپرویژن میں اور کمیسٹ یونیورسٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عمران نے اس کام کی تعریف کی اور ڈاکٹر شرجیل سعید جو کہ یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر میںسی، ایس، ایس آئی ،ٹی کے کے چیئرپرسن ہیں کو مبارک باد پیش کی اور ڈاکٹر شرجیل سعید کو اسی طرح کام جاری رکھنے کا بھی مشورہ دیا ،وعلاوہ ازیں موصوف نے اس ریسرچ پر ایک پیپر بھی شائع کیا جسکی اشاعت نہ صرف کامیابی سے ہوئی بلکہ بے پناہ لوگوں نے اس پر مزید کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

متعلقہ عنوان :