ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمان اور ایس ایس پی راجہ اکمل کی زیرصدارت اجلاس

رمضان المبارک کے دوران قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور گراں فروشی پر کھڑی نظر رکھنے کی مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایت

اتوار 27 مئی 2018 21:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمان اور ایس ایس پی راجہ اکمل کی زیرصدارت اجلاس رمضان المبارک کے دوران قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور گراں فروشی پر کھڑی نظر رکھنے کی مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور ایس ایس پی مظفرآباد کی زیرصدرت اجلاس کا انعقاد کیاگیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق گیلانی اسسٹنٹ کمشنر عاصم اعوان ،آفیسر مال احمد سبحانی ،تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر ،نائب تحصیلدار بلال فاتح ،راجہ فرخ قدوس ،ضمیر شاہ ،ایس ایچ او راشد حبیب مسعودی ،شجاع گیلانی اوردیگرنے شرکت کی ڈپٹی کمشنر کی زیراجلاس میں مجسٹریٹ صاحبا ن کوہدایت کی گئی کہ وہ ماہ مقدس میںقیمتوں کو اعتدال پر رکھیں مصنوعی اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوںسے سختی سے نمٹا جائے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان انتظامیہ حماد بشیر کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لیے انتظامیہ ہمہ وقت موجود ہے اور کام کررہی ہے اس ماہ مقدس میں اشیاء ضروریات کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے انتظامیہ نے بہترین اقدامات کر رکھے ہیں پورے رمضان میں مجسٹریٹ صاحبان کی سربراہی میں قائم کمیٹیاں شہر کا دورہ کر رہی ہیں اورقیمتوں کو کنٹرول کرنے کے نظام کو موثر بنا رہیں ہیں دوکاندار پرائس کنٹرول کمیٹی کی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریں جبکہ خریدار ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کریں اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو فوری انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :