Live Updates

سماجی تنظیم ہینڈ ٹو ہینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن باغ کے زیر اہتمام 45 غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم

اتوار 27 مئی 2018 21:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) سماجی تنظیم ہینڈ ٹو ہینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن باغ کا 45 غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم ، اتوار کے روز مرکز بیس بگلہ میں ہینڈ ٹو ہینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے عہدیداران اور ممبران کی کثیر تعداد سے ملکر اپنی مدد آپ کے تحت غریب گھرانوں کے افراد میں رمضان کیلئے راشن تقسیم کیا ۔

ہینڈ تو ہینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے عہدیداران اور ممبران نے اپنی مدد آپ کے تحت پیسے اکٹھے کرکے پہلی دفعہ بیس بگلہ میں غریب اور مستحق گھرانوں میں بلا تفریق راشن تقسیم کیا ۔ تنظیم کے سرپرست اعلیٰ راجہ عرفان ، صدر راجہ عاطف ، جنرل سیکرٹری راجہ عبدالقدیر ، نائب صدر عبدالقدیر ، سیکرٹری مالیات راجہ شبیر ، سیکرٹری اطلاعات راجہ ایاز اور سجاد حیدر سمیت درجنوں ممبران نے تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ہینڈ ٹو ہینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے گائوں پس جہولہ ، سوکڑ ، بھٹی شریف ، کری اور چناٹ کے مستحقین میں فری راشن تقسیم کیا ہے ۔ یاد رہے کہ ہینڈ ٹو ہینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چند ماہ قبل ہی بنی ہے جس کا مقصد دیہی علاقوں میں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کام کروانا ہے اور دیہی علاقوں میں بسنے والے افراد کو بنیادی سہولیات مہیا کرنا ہے ۔ رمضان پیکیج کے بعد ہینڈ ٹو ہینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اپنی مدد آپ کے تحت پیسے اکٹھے کرکے جلد مستحقین کیلئے عید پیکیج کا اعلان بھی کریگی۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :