ضلع حویلی کے درجنوں افراد کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹراور عملہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 27 مئی 2018 21:20

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) ضلع حویلی کے درجنوں افراد کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹراور عملہ کے خلاف پریس کلب باغ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ حویلی کے مریضوں کے لیے پرائیویٹ ہسپتالوں کے لیے بکنگ آفس بنایا ہوا ہے اسے بند کیا جائے تفصیلات کے مطابق حویلی سے تعلق رکھنے والے ندیم احمد چوہدری اور غلام حسین چوہدری کی ہمشیرہ جو ڈیلوری کیس کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا جہاں پر موجود لیڈی ڈاکٹر فرح نے 22مئی کو چیک کیا اور کہا کہ اس کے دن ابھی باقی ہیں ہم نے مریضہ کو چیک کروانے کے بعد واپس حویلی لے گئے اور دو دنوں کے بعد جب اس کو پھر تکلیف ہوئی تو اس نے الٹرا ساونڈ کر کے کہا کہ اس کو فوری طور پر راولاکوٹ لے جاو یہ کیس خطرناک ہے چند ہی منٹوں کے بعد وہاں ڈیوٹی پر موجود ایک شخص نے کہا کہ اس کو قمر ہسپتال لے جائو وہاں پر ٹھیک ہو جائے گی جب ہم اس مریضہ کو قمرہسپتال لے گئے تو وہاں مریضہ کا چیک ہوا اور دیکھا کہ وہاں پر وہی لیڈی ڈاکٹر فرح موجود ہے ہم آپس میں باتیں کر رہے تھے کہ یہی ڈاکٹر وہاں موجود تھی اور کہتی تھی کہ اس کا علاج یہاں نہیں ہو سکتا تو ادھر کیسے ہو سکتا ہے یہ ہماری باتیں ہسپتال کے حملے نے سنی تو اس نے لیڈی ڈاکٹر کو بتایا تو لیڈی ڈاکٹر انکار ہو گئی کہ اس کا علاج کسی صورت ممکن نہیں ہے یہاں اس کا بی پی بہت زیادہ ہے جب اس نے اعلاج سے انکار کردیا تو رات کے ڈیڈھ بجے ہم نے اس کو پیما ہسپتال لے گئے تو اس نے کہا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں یہیں ٹھیک ہو جائے گی تو اس نے آپریشن شروع کیا تو ایک گھنٹے میں ڈیلوری کروا دی ہم پیما کی لیڈی ڈاکٹر کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں بڑی آزمائش سے بچا لیا ہے ان خیالات کا اظہار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرحمن،راجہ محمد عارف راٹھور،راجہ افتخار احمد،علی احمد ملک،ابو معاز مندھاروی،شیخ محمد جمیل،گلزار بٹ،چوہدری خالد،خواجہ جمشید،غضنفر علی،رفیق میر،عبدالقدیر،ریاست خان،عبدالوحید،غلام رسول اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم ،وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر فرح کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری کروائی جائے اور اور ہمارے 30ہزار روپے جو بلاوجہ خرچ کروائے گئے وہ ہمیں واپس دلوائے جائیں بصورت دیگر ہم ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سامنے احتجاجیدھرنا دیں گے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فرح کے انکار پر جب ہم نے ایک داہی کو مریضہ چیک کروائی تو اس نے علاج سے انکار کردیا کہ اس سے کیوں چیک کروایا ہے ہم غریب لوگ ہیں ہم نے بڑی مشکل سے یہاں پیسوں کا بندوبست کرکے علاج کروایا ہمارے ساتھ یہاں سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں کیا جاتا ہے اگر اس کو بند نہ کیا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :