شعبہ ہیلتھ کے ایڈہاک ملازمین کی تنخوایں 6ماہ سے بند ‘ملازمین میں سخت تشویش پھیل گئی

اتوار 27 مئی 2018 21:20

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) شعبہ ہیلتھ کے ایڈہاک ملازمین کی تنخوایں 6ماہ سے بند ملازمین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ان ملازمین کی تعداد تقریبا17ہے اس شعبہ سے تعلق رکھنے والی ایک ملازمہ نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اکثر 24گھنٹے ہم ڈیوٹی دیتی ہیں ہمیں دور دراز جر علاقوں میں فرائض کی ادائیگی کے لیے ہی جانا پڑتا ہے چھ ماہ سے ہماری تنخوائین بند ہیں عید الفطر آنے والی ہے ہمارا گزارہ مشکل ہورہا ہے انہوں نے حکومت آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ باغ کی 17خواتین ملازمین کی تنخوائیں جو چھ ماہ سے بند ہیں ان کی فوری طور پر ادائیگی کی جائے اور ہمیں مستقل بنیادوں پر تعینات کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں 8سال سے ہم ایڈہاک خدمات انتجام دے رہی ہیں جسمیں مستقل کیاجائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :