باغ سے تعلق رکھنے والے وزراء کرام باغ کے عوام پر برابرانصاف کریں‘ حاجی افراہیم خان

اتوار 27 مئی 2018 21:20

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) باغ سے تعلق رکھنے والے وزراء کرام باغ کے عوام پر برابرانصاف کریں اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل میرٹ پر حل کریںنہ کہ اپنے مخصوص کارکنوں کو نوازنے کے لیے باغ کے اداروں کو استعمال کریں کارکنوں کو خوش رکھنے سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی رضا مقدم ہونی چائیے برقیات ،ضلع کونسل،بلدیہ اداروں کی شکایتیں دن بدن بڑھ رہی ہیں ضلع باغ کے تمام اداروں کے سربراہ وزراء کا کارکنوں کو اور مختلف برادریوں کو خوش کرنے سے اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کی کوشش کریں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع باغ کے قائمقام امیر حاجی افراہیم خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی افراہیم خان نے کہا کہ ریاست کے ملازمین ہونے کے ناطے ان پر زمہ داری ہے کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کریں تاکہ ان کی روزی بھی حلال ہو اور لوگوں کے ساتھ بھی انصاف ہو جماعت اسلامی کا اتحاد حق وعدل کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور جہاں غلطی وکوتاہی ہوگی نشاندہی کریں گے جائزہ اجلاس میں خوش آمدید ٹولہ زمہ داران کا رویہ خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں باغ میں بے بس اور مظلوم لوگوں کے لیے جماعت اسلامی کے دروازے ہمیشہ کے لیے کھلے ہیں باغ کے تمام اداروں کے سربراہان نے اگر لوگوں کے حقوق کا خیال نہ رکھا تو اسمبلی میں ان کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی وزراء جائزہ اجلاس ہر طبقے کے لوگوں کو سنیں اور ان کے حقوق کا خیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :