نوازشر یف ‘ شہبا زشر یف اور پارٹی قائدین کی2گھنٹے سے زائد تک سیاسی اور پارٹی امور پر مشاورت

انتخابی امیدواروں کے ناموں کو جون کے پہلے ہفتے میں فائنل کر نے کا فیصلہ ‘جلد پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائیگا ‘انتخابات میں بھرپور کامیابی کیلئے پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں کو متحر ک کر نے کی حکمت عملی بھی بنا لی گئی ‘شہبا زشر یف ‘مر یم نواز ‘خواجہ سعد رفیق ‘حمزہ شہبا ز سمیت دیگر لاہور کے مضبوط حلقوں سے میدان میں آئیں گے جولائی کو عوامی عدالت کا فیصلہ ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘کے بیانہ کے حق میں آئیگا، (ن) لیگ عوامی طاقت سے ایک بار پھر حکومت بنا کر ملک کو مزید ترقی یافتہ اور خوشحالی بنائیں گی (ن) لیگ کے قائد میاں نوازشر یف کی پارٹی قائدین سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف ‘ وزیر اعلی شہبا زشر یف اور پارٹی کے دیگر قائدین کی2گھنٹے سے زائد تک سیاسی اور پارٹی امور پر مشاورت‘عام انتخابات2018میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں (ن) لیگ کے انتخابی امیدواروں کے ناموں کو جون کے پہلے ہفتے میں فائنل کر نے کا فیصلہ ‘جلد پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائیگا ‘انتخابات میں بھرپور کامیابی کیلئے پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں کو متحر ک کر نے کی حکمت عملی بھی بنا لی گئی ‘وزیر اعلی شہبا زشر یف ‘مر یم نواز ‘خواجہ سعد رفیق ‘حمزہ شہبا ز سمیت دیگر لاہور کے مضبوط حلقوں سے میدان میں آئیں گے جبکہ (ن) لیگ کے قائد میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ 25جولائی کو عوامی عدالت کا فیصلہ ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘کے بیانہ کے حق میں آئیگا اور (ن) لیگ عوامی طاقت سے ایک بار پھر حکومت بنا کر ملک کو مزید ترقی یافتہ اور خوشحالی بنائیں گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز رائے ونڈ جاتی امراء میں (ن) لیگ کے قائد میاں نوازشر یف سے وزیر اعلی شہبا زشر یف ‘ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ خان ‘سینیٹر پرویز رشید ‘مر یم نوازشر یف اور حمزہ شہبا زشر یف سمیت دیگر نے ملاقات کی جس میں عام انتخابات کی تیاریوں ‘نیب کے مقدمات اور دیگر ایشوز کے حوالے سے طویل مشاورت کی گئی اور جون کے پہلے ہفتے تک (ن) لیگ کے انتخابی امیدوارں کو میدان میں لانے کیلئے ٹکٹوں کو فائنل کر نا کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئی(ن) لیگ نے قائد میاں نوازشر یف نے کہا کہ (ن) لیگ ہمیشہ ملک اور قوم کی خدمت کو تر جیح دی ہے جسکی وجہ سے عوام ہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور انشاء اللہ 25جولائی 2018کو بھی پنجاب سمیت پورے ملک کے عوام کا فیصلہ (ن) لیگ کے حق میں آئیگا اور (ن) لیگ ایک بار پھر کامیابی ہوگی اور حکومت بنائیگی ۔