الیکشن سے پہلے نوازشر یف اور مر یم کو جیل میں دیکھ رہا ہے ‘شیخ رشید احمد

25جولائی کو عام انتخابات ہوں گے یا نہیں یہ آنیوالا وقت ہی بتا ئیگا ، ہم (ن) لیگ کے خلاف بھر پورانداز میں آنے کیلئے تیار ہیں ‘نوازشر یف اور شہبا زشر یف کبھی ایک پیج پر رہے اور نہ ہی آج ہیں ، جس طرح چین میں 440شخصیات کو کرپشن پر سزائیں دیں گئی ہیں ایسے ہی پاکستان میں کرپشن پر سزائیں ہو تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے‘سربراہ عوامی مسلم لیگ کی گفتگو

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ الیکشن سے پہلے نوازشر یف اور مر یم کو جیل میں دیکھ رہا ہے ‘25جولائی کو عام انتخابات ہوں گے یا نہیں یہ آنیوالا وقت ہی بتا ئیگا لیکن ہم (ن) لیگ کے خلاف بھر پورانداز میں آنے کیلئے تیار ہیں ‘نوازشر یف اور شہبا زشر یف کبھی ایک پیج پر رہے اور نہ ہی آج دونوں ایک پیج پر ہے جس طرح چین میں 440شخصیات کو کرپشن پر سزائیں دیں گئی ہیں ایسے ہی پاکستان میں کرپشن پر سزائیں ہو تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے پانامہ کے بعد نیب عدالت میں شر یف خاندان کی جو کر پشن اور لوٹ مار کے ثبوت قوم کے سامنے آئے ہیں اسکے بعد نوازشر یف اور انکے بچوں کے جیل جانے کے سواکوئی اور امکان ہے اور اگر اس ملک سے کر پشن اور لوٹ مار ختم کر نی تو ہے تو کر پٹ افراد کو ہر صورت جیلوں میں ہی ڈالنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 25مئی کو عام انتخابا ت کروانے کا اعلان تو ہو چکا ہے مگر یہ انتخابات ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے بھی یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ انتخابات میں چند ماہ کی تاخیر سے کوئی فر ق نہیں پڑیگا ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کی نااہلی سے پہلے اور بعد میں بھی نوازشر یف اور شہبا زشر یف کی سوچ ایک نہیں بلکہ دونوں اپنے اپنے مفادات کے مطابق سوچ رہے ہیں مگر دونوں ناکام ہوں گے ۔