نگران وزیر اعلی پنجاب ،اپوزیشن لیڈر محمودالرشید اور وزیر اعلی شہبا زشر یف کے درمیان (آج) پھر ملاقات ہوگی

امکان ہے معاملات بہتر انداز میں حل ہوجائیں گے، ایسا نہ ہوا تو پھر معاملہ یقینی طور پر پار لیمانی کمیٹی میں جائیگا ‘محمو دالرشید

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) نگران وزیر اعلی پنجاب کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید اور وزیر اعلی پنجاب شہبا زشر یف کے درمیان آج (سوموار) پھر ملاقات ہوگی ‘اپوزیشن اور حکومت کے نئے ناموں پر مشاورت کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان اور اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان بھی موجود ہوں گے میاں محمودالرشید کے مطابق سوموار کے روز ہونیوالی ملاقات میں امکان ہے کہ معاملات بہتر انداز میں حل ہوجائیں گے اگر ایسا نہیں ہوسکے گا تو پھر معاملہ یقینی طور پر پار لیمانی کمیٹی میں جائیگا ۔