عام انتخابات کیلئے پریذائنڈنگ افسران کی تربیت کا عمل 25 جون سے شروع ہوگا

ریٹرننگ افسران کی تربیت یکم جون 2018ء تک مکمل کر لی جائے گی

اتوار مئی 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) عام انتخابات 2018کے لئے پریذائنڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریذائنڈنگ افسران کی تربیت کا عمل 25 جون سے شروع ہوگا، جبکہ جبکہ ریٹرننگ افسران کی تربیت یکم جون 2018ء تک مکمل کر لی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018کے لئے پریذائنڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریذائنڈنگ افسران کی تربیت کا عمل 25 جون 2018ء سے شروع ہوگا اور 15 جولائی 2018 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔جبکہ ریٹرننگ افسران کی تربیت یکم جون 2018ء تک مکمل کر لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :