الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس 31 مئی کو ہو گا

مشاورتی اجلاس میں سیاسی جماعتوں، امیدواران ، الیکشن اور پولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی جائے گی

اتوار 27 مئی 2018 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس 31 مئی کو ہو گا ، مشاورتی اجلاس میں " سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواران ، الیکشن ایجنٹس اور پولنگ ایجنٹس کے لئے ضابطہ اخلاق"کو حتمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام تمام سیاسی جماعتوں (جن کی نمائندگی پارلیمنٹ میں موجود ہے ) کا مشاورتی اجلاس31 مئی 2018ء کو دن 11بجیہو گا ۔ جس میں انتخابات ایکٹ 2017 کی دفعہ 233 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت ان کی مشاورت سے " سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواران ، الیکشن ایجنٹس اور پولنگ ایجنٹس کے لئے ضابطہ اخلاق"کو حتمی شکل دی جائے گی۔