علامہ زبیر احمد ظہیر کا شدید گرمی میں 25جولائی کو عام انتخابا ت کروانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

عام انتخابات چند ماہ آگے جانے سے کوئی قیامت نہیں آجائیگی مگر حالات جو بھی ہوں اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان عام انتخابات میں ملک بھر میں اپنے امیدوار کر پٹ اور عوام دشمن سوچ رکھنے والوں کے خلاف میدان میں لائے گا ‘ اتوار کے روز پارٹی کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

اتوار 27 مئی 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) اسلامی جمہوری اتحا د پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے شدید گرمی میں 25جولائی کو عام انتخابا ت کروانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عام انتخابات چند ماہ آگے جانے سے کوئی قیامت نہیں آجائیگی مگر حالات جو بھی ہوں اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان عام انتخابات میں ملک بھر میں اپنے امیدوار کر پٹ اور عوام دشمن سوچ رکھنے والوں کے خلاف میدان میں لائے گا ۔

اتوار کے روز پارٹی کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں اسلامی جمہوری اتحا د پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ (ن) لیگ اور تحر یک انصاف سمیت بڑی سیاسی جماعتیں تو پہلے ہی کئی سالوں سے عام انتخابات کیلئے مہم چلا رہی ہیں مگر دیگر جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کیلئے انتہائی کم وقت مل رہا ہے اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہوئے کہ عوام کو بھی عام انتخابات کیلئے پر سکون ماحول فراہم کر نے کیلئے ضروری ہے کہ شدید گرمی کے خاتمے کے بعد عام انتخابات کروائے جائے لیکن اگر ہمارا یہ مطالبہ تسلیم نہیں بھی ہوتا تو ہم میدان سے بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں بلکہ تمام حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے اور عام انتخابات میں بھر پور شر کت کرکے عوام سے کہیں گے وہ ہمارا ساتھ دیں ہم قوم سے کیے جانیوالا ایک ایک وعدہ پورا کر یں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ تمام قومی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے جب ملک میں شفاف انتخابات ہوں گے تو عوام کو اپنی مر ضی کے مطابق اپنے نمائندوں کو منتخب کر نے کا موقعہ ملے گا اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے چور اور ڈاکوئوں سیاستدانوں سے نجات حاصل کر سکیں گے ۔