شانگلہ ،ٹریفک حادثہ ، 2 افرادجاںبحق ، 6افراد زخمی ،2 تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

ایمبولنس کی عدم دستیابی پر لواحقین کا ہسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج

اتوار 27 مئی 2018 21:20

شانگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) شانگلہ پاگوڑی میں ٹریفک حادثہ ہوا جس میں 2 افرادجاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئے،2کو تشویش ناک حالت میں ہیڈکوارٹر منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ہسپتال الپوری میں ایمبولنس کی عدم دستیابی پرمتاثرین نے ہنگامہ کیا۔ الپوری چوک میں لواحقین کا ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج،نعرہ بازی،انتظامیہ کی مداخلت پر لواحقین نے احتجاج ختم کیا۔

گزشتہ روز بیلے بابا سے پاگوڑی جانے والی جیپ نمبر این سی پی کو حادثہ پیش آیا جس کی نتیجے میں دوافراد جان بحق اور 6زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو ابتدائی فرسٹ ایڈ کے بعد سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ،حادثہ کے زخمیوںکیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں ایمبولینس کی عدم دستیابی پر متاثرین کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے ہسپتال کے اندر ہنگامہ برپا کیا اور بعد میں مین چوک الپوری میں ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرکے نعرہ بازی کی۔

مظاہرین کے احتجاج کے بعد ضلعی انتظامیہ کی مداخلت پر متاثرین نے احتجاج ختم کردیا ۔حادثہ میں جاں بحق ساجد ولد شیرین،ثناء اللہ ولد فضل احد ساکنان پوگوڑی جبکہ زخمیو میں فضل حد، خدابخش،کفایت اللہ ،معاذ،اعجاذ،اور عارف اللہ شامل ہیں۔