فاٹا انضمام کی خوشی میں ڈیرہ اسماعیل خان سے ملحقہ قبائلی علاقہ گل کچھ اور توئی خلہ میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی

اتوار 27 مئی 2018 21:20

ڈیر ہ اسماعیل خا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) فاٹا کی خیبرپختونخوا میں انضمام کی خوشی میں ڈیرہ اسماعیل خان سے ملحقہ قبائلی علاقہ گل کچھ اور توئی خلہ میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی ،ریلی کے شرکا نے ایف سی آر کے خاتمہ اور فاٹا کے انضمام پر خیر مقدمی بینرز اٹھائے ہوئے تھے ،اس موقع پر ریلی کے شرکا نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی اتنڑ پیش کیا۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین نے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام قبائل کا دیرینہ مطالبہ تھا ،قبائل ایف سی ر کے کالے قانون سے تنگ تھے انضمام سے قبائل کو جہاں بنیادی حقوق ملیں گے وہ ملکی ترقی کے عمل میں زیادہ فعال ہونگے وہیں انہیں آگے بڑھنے کے مواقع زیادہ سے زیادہ میسر آئیں گے۔