امیر حیدر ہوتی نے آئندہ انتخابات کیلئے پشاور کے اہم حلقہ پی کے 77پرسابق ناظم محمد عمر خان مہمند کو ٹکٹ جاری کردیا

اتوار 27 مئی 2018 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے چیئر مین پارلیمانی بورڈ اور پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے آئندہ انتخابات کیلئے پشاور کے اہم حلقہ پی کے 77پرسابق ناظم محمد عمر خان مہمند کو ٹکٹ جاری کردیا ہے ، اس بات کا فیصلہ اے این پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوا جس میں سیکرٹری سردار حسین بابک اور بورڈ کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی ، امیر حیدر خان ہوتی نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کی77پشاور سے سابق ناظم محمد عمر خان مہمند کو امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔