فاٹاانضمام بل کی منظوری تاریخ میں پختونوں کی وحدت کے حوالے سے شاندار اضافہ ہے ، فخر الدین ودیگر

اتوار 27 مئی 2018 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین فخر الدین داؤدزئی ، صوبائی صدر گلزار خان اور چیئرمین پراونشل کوآرڈینیشن کمیٹی طارق افغان نے فاٹا انضمام کے بل کی منظوری پر تمام پختونوں اور قبائلی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل کی منظوری تاریخ میں پختونوں کی وحدت کے حوالے سے شاندار اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ فاٹا کے صوبے میں انضمام کا فیصلہ ملکی استحکام کا ضامن ہوگا اور سالہا سال سے انگریز کے کالے قانون کی زد میں زندگی گزارنے والے قبائلیوں کو بھی ملک کے دیگر شہروں کی طرح سہولیات اور بنیادی ضروریات میسر آ سکیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ طویل انتظار کے بعد خوش کی گھڑی دیکھنا نصیب ہوئی البتہ اے این پی نے اس حوالے سے جو جدوجہد کی وہ تایخ کا روشن باب ہے ۔

متعلقہ عنوان :