جماعت اسلامی یوتھ پی کے 67 کی تنظیم نو مکمل بحر اللہ صدر ،گل محمد جنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 27 مئی 2018 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) جماعت اسلامی یوتھ پی کے 67 کی تنظیم نو مکمل بحر اللہ صدر جبکہ گل محمد جنرل سیکرٹری منتخب ، جماعت اسلامی یوتھ پی کے 67 کا تنظیمی اجلاس زیرصدرات ڈاکٹر سفیر اللہ امیر جماعت اسلامی پی کے 67 منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنماء اور پی کے 67سے جماعت اسلامی کا نامزد امیدوار فضل اللہ دائود زئی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ پی کے 67 کے تنظیمی اجلاس میں تنظیم نو کی گئی جس میں بحر اللہ صدر ،گل محمد جنرل سیکرٹری ،نائب صدر اول مستجاب خان ،نائب صدر دوم فاروق فرید،ڈپٹی جنرل سیکرٹری نعیم اللہ ،محمد ثاقب اسرارسیکرٹری اطلاعات ،سوشل میڈیا انچارج جاوید ،فنانس سیکرٹری محمد عادل جبکہ سپورٹس سیکرٹری احسان اللہ مقرر ہوئے۔