صوبائی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،ارباب نوشیروان خان

اتوار 27 مئی 2018 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ارباب نوشیروان خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیایہی وجہ ہے کہ لوگ تبدیلی سرکار سے عوام بیز ار ہوچکے ہیں اور الیکشن میں اپنے ووٹ کے ذریعے ان سے انتقام لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں وہ دن دور نہیں جب پورے صوبے میں باچا خانی کا بول بالا ہو گاانشاء ا للہ آنیوالی حکومت عوامی نیشنل پارٹی کی ہے کیونکہ اے این پی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور اپنے دور حکومت میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے جس کی بناء پر عوام کی عوامی نیشنل پارٹی میں جوق در جوق شمولیت کر رہے ہیں جس سے اے این پی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اصولوں پر کھڑی ہونے اور قربانی دینے والی پارٹی ہے یہ پختونوں کے حقوق کیلئے لڑنے والی پارٹی ہے انہوں نے پختونخواہ کی عوام سے کہا کہ اگرآپ لوگوں نے اپنے حقوق حاصل کرنے ہیں اور غربت ختم کرنی ہے تو آپ سب کو عوامی نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہونا ہوگا‘انہوں نے کہا کہ اب عوام بیدار ہو چکی ہے اور آنے والے عام انتخابات میں اے این پی کلین سویپ کریگی۔

متعلقہ عنوان :