فاٹا کے خیبرپختونخوا میں الحاق سے صوبے کے وسائل میں اضافہ ہوگا،حاجی سدیدارحمان

اتوار مئی 21:20

ْا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے قومی اسمبلی کے ا میدوارحاجی سدیدارحمان نے کہا کہ فاٹا خیبرپختونخوا میں الحاق سے ایک طرف اس صوبے کے وسائل میں اضافہ ہوگا تو دوسری طرف سو سال سے ایف سی ار جیسے کالے قانون سے نجات حاصل کرنے والے بھادر قبائلیوں کو ووٹ سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات میسر ائے گی اور مسلسل پسماندہ رہنے والا یہ علاقہ ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا،،فاٹا کا انضمام وقت کا تقاضا تھا ،الحاق پر فاٹا کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ،،فاٹا کی الحاق کے مخالفت کرنے والے قبائلیوں کے دوست نہیں کیونکہ ان کو پاکستانی اور ووٹ اور انصاف فراہمی کیخلاف ہیں ،قبائلی ان مخالفین کو مستردکریں گے۔

فاٹا انضمام،عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کا الپوری میں جشن ،شاندار اتش بازی کا اہتمام کیا گیا ،،فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے سے قبائیلوں کی محرومیاں دور ہوں گیں ،عوامی نیشنل پارٹی پہلے ہی سے فاٹا کو خیبرپختونخوامیں شامل ہونے کیلئے جدجہد کرتی رہی،،فاٹا کے انضمام پر پارلیمنٹ میں موجودتمام سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں،پختونوں کو یکجہتی کا خواب آج پورا ہوا،عوامی نیشنل پارٹی نے پہلے اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبہ کا نام اور اب ایکتسویں ترمیم کے تحت فاٹا کے انضمام نہ صرف اس جماعت بلکہ پورا پختونوں کی فتح ہے اے این پی ضلع بونیر کے صدر کریم بابک نے گزشتہ روز شانگلہ کے صدر مقام الپوری میں جشن فاٹا کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، عوامی نیشنل پارٹی ضلع شانگلہ نے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ گرائونڈ الپوری میں جشن منایا اور شاندار اتش بازی کی۔

(جاری ہے)

جشن فاٹا تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل الپوری کے صدر محمداعظم خان،بدر منیر بدری،حاجی فرہادسمیت یو سی الپوری ،لیلونئی ،پیرآباد ،ڈھیری،ملک خیل،پیرآباد،اوپل کروڑہ دیگر یونین کونسلوں کے صدور،جنرل سیکرٹریز،سرکردہ رہنمائوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جشن فاٹا کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس وقت پختونوں کوجو مشکلات ہے وہ صرف اور صرف ہماری اندورونی اختلافات ہیں ہم سب کو اپنی درمیان اتحادکو قائم رکھنا ہوگا،ہمیں وقت کے تقاضوں کے مطابق متحد ہوکر عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پریکجا کرنا چاہئے،،فاٹا کے الحاق سے ثابت ہوا کہ پختون اپنی دھرتی پر جان نچھاور کرتے ہیں،انے والا دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے پختونوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔