شیخوپورہ میں تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی ہوگیا

اتوار 27 مئی 2018 21:20

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) شیخوپورہ میں تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افتخار نامی شخص اپنے دوست کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ جب وہ شرقپور چوک فیصل آباد بائی پاس روڑ سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کرموٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 1 شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی ہو نے والے شخص کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ہسپتال داخل کروا دیا اور جاں بحق ہونے والے شخص کو ورثا کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :