جڑانوالہ ، نہر گوگیرہ برانچ سے 42 سالہ نا معلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد

اتوار 27 مئی 2018 21:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) جڑانوالہ نہر گوگیرہ برانچ سے 42 سالہ نا معلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد،بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 357 گ ب نہر گوگیرہ برانچ میں نعش تیررہی تھی جسے دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی اطلاع پر پولیس نے نعش کو نکال کر شناخت کیلئے مساجد میں اعلانات کروائے مگر تا حال شناخت نہ ہو سکی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملنے والی نعش پر تشدد کے واضح نشانات ہیں۔ تاہم ورثہ کی تلاش جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :