جڑانوالہ، موٹر سائیکل رکشوں کے درمیان تصادم ،4خواتین سمیت 5افراد زخمی

اتوار 27 مئی 2018 21:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) جڑانوالہ موٹر سائیکل رکشوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 4خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونیوالی خواتین نجی فیکٹری میں ملازم تھیں اور فیکٹری میں ڈیوٹی کیلئے جا رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور بشارت سکنہ 61 گ ب نجی فیکٹری میں ملازمت کرنیوالی خواتین کو لے کر جا رہا تھا کہ چک نمبر 32 گ ب کے قریب پیچھے سے آنیوالے موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں چار خواتین پروین بی بی ، نسیم بی بی ، سونیا بی بی ، بشیراں بی بی ساکنان 31 گ ب شدید زخمی ہو گئیں۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔