جڑانوالہ ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام ، دکانداروں نے نرخنامے ردی کی ٹوکریوں میں پھینک دیے

اتوار 27 مئی 2018 21:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء)جڑانوالہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام خونچہ فروشوں ، ریڑھی بانوں اور دکانداروں نے نرخنامے ردی کی ٹوکریوں میں پھینک دیے ، منافع خوری آسمانوں پر جا پہنچی، شہریوں کا حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ماہ سیام میں منافع خوروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے۔

اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

خونچہ فروشوں ریڑھی بانوں اور د کانداروں نے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی بجائے ردی کی ٹوکری میں پھینک دی ہیں۔ اور من مرضی کے ریٹس وصول کئے جا رہے ہیں۔ جس کے باعث روزہ داروں اور شہریوں کو خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ دوکاندار حضرات اور منافع خور مافیا سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق پھل ، فروٹ و سبزیوں فروخت کرنے کی بجائے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ شہریوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔