نارووال، غوطہ فتح گڑھ گائوں کے 150گھر پچھلے تین روز بجلی کی سہولت سے محروم

اتوار 27 مئی 2018 21:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) غوطہ فتح گڑھ گائوں کے تقریبا 150گھر پچھلے تین روز سے 4کور تار جلنے سے بجلی سے محروم،اہل دیہہ کا واپڈا کیخلاف احتجاج،غوطہ فتح گڑھ گائوں کے تقریبا150سے زائد گھر4کور تار جگہ جگہ سے جل جانے کی وجہ سے بجلی سے محروم ہیں،اہل دیہہ نے واپڈا کے ناروا سلوک اور بروقت تار کی تبدیلی نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مکینوں کا کہنا ہے کہ پچھلے تین روز سے 20سال پرانی جو تار گھروں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے ڈالی گئی ہے جگہ جگہ سے جلنے کے علاوہ اس پر لگے ننگے جوڑ گھروں کی دیواروں سے ٹکراتے ہیں جس سے بعض اوقات کرنٹ گھروں میں بھی آ جاتا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ تاروں میں سپارکنگ ہونے کی وجہ سے آئے روز ان کی قیمتی الیکٹرانکس کی اشیا جلنے سے ہزاروں روپوں کا نقصان ہوتا ہے گیپکو نارووال کو بتایا کہ اس سلسلہ میں بذریعہ درخواست اور زبانی اطلاع کی گئی لیکن تین روز گذر گئے کوئی لائن مین مرمت کیلئے نہیں آیا انکا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ماہ صیام میں سحری اور افطاری کے وقت ان کو دودارز علاقوں سے گھروں میں پینے اور استعمال کیلئے پانی لانا پڑتا ہے پانی نہ ہونے کیوجہ سے بچے شدید گرمی بے حال ہیں اور واپڈا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گھروں کو بجلی فراہم کرنے والی تار کو تبدیل کیا جائے۔