سرگودھا، گردونواح میں سحری کے اوقات میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

اتوار 27 مئی 2018 21:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) سرگودھا اور گردونواح میں سحری کے اوقات میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مختلف علاقوں میں صبح 6 بجے سے بجلی بند کی گئی جو دوپہر 12 بجے بحال ہوئی جس کے بعد دن بھر وقفہ وقفہ سے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہا شہریوں کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ایک چھٹی میں بھی واپڈا نے سکھ کا سانس نہ لینے دیا جس کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث پینے کا پانی بھی نایاب رہا پانی فروشوں نے بجلی کی طویل بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پانی کے کین کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا پانی فروشوں کا کہنا تھا کہ جنریٹر سے پانی کا کین بھرنے پر اخراجات زیادہ آتے ہیں اس لئے مجبورا 5 روپے کا اضافہ کیا ہے چھٹی کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے گرمی سے بچنے کیلئے نہروں کا رخ کیا۔

متعلقہ عنوان :