خضدار، پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ، دوماہ پہلے اغوا ہونیوالا نوجوان بازیاب کرالیا

اتوار مئی 21:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) خضدار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوماہ پہلے اغوا ہونیوالے نوجوان کو بازیاب کرالیا،کارروائی میں دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ اغوار کار فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خضدار ضیا مند وخیل ، عبد الستار ڈی ایس پی ، ایس ایچ او سٹی بھاول خان پندرانی نے گذشتہ دن اغوا برائے تاوان کے گروہ کے کارندہ عنایت اللہ شاہوزئی کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش و معلومات کے آئینہ میں سنی خضدار میں کاروائی کرکے دوماہ قبل با غبانہ سے اغوا ہونے والے عبد الستار و لد فتح محمد قوم شاہوازئی کو بازیاب کیا اس موقع پر دونوں جوانب سے فائرنگ کا شدید ترین تبادلہ ہوا تاہم اغوا کار رات کے اندہیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :