وفاقی اور پنجاب حکومت کے اعلانات کے بعد بلوچستان کے ملازمین کیلئے فوری بونس کا اعلان کیا جائے،صابر حسین و دیگر

اتوار 27 مئی 2018 21:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) مزدور اتحاد خضدار کے صدر سید ذولفقار شاہ آل پاکستا ن کلر کس ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے صدر صابر حسین قلندرانی ، آل پاکستان پیر ا میڈئکل اسٹاف فیڈریشن ضلع خضدار کے صدر عبد اللہ ساسولی خلیل احمد چنال و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاپ کی جانب سے ملازمین کیلئے پانچ ماہ کی بونس کے اعلانات کے بعد بلوچستان کے ملازمین کیلئے اس طرح کے بونس کا فوری اعلان کیا جائے کیونکہ اس وقت بلوچستان کے ملازمین میں سخت ترین تشویش پائی جاتی ہے ،غریب ملازمین جن کو حکومت کی جانب سے پیش کردہ چھ بجٹوں میں مکمل طور پر نظرا انداز کیا گیا اب جبکہ کہ اس طرح کی بو نس سے ملازمین کو تھوڑی سا ریلیف مل جانے کا توقع ہے لیکن بلوچستان کے صوبائی حکومت کی جانب سے ابتک اعلان نہ ہونے کی وجہ سے ان کے صفوں میں شدید بے چینی ہے لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی بے چینی کا فوری طور پر اعلان سے خاتمہ کیا جائے ورنہ پورے صوبہ میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔