Live Updates

خضدار میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ،گلی محلوں میں چوری کرنیوالا گروہوں کا راج قائم ہونے لگا

اتوار 27 مئی 2018 21:20

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) خضدار میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ،گلی محلوں میں چوری کرنیوالا گروہوں کا راج قائم ہونے لگا ،خضدار شہر میں اوسطا روزانہ مو ٹر سائیکل چھیننے تاجروں عام شہریوں کو لوٹنے کے وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے عام شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں واضح رہے کہ ابتک جتنے بھی اسٹریٹ کرائم ہوئے ہیں خضدار پولیس ان جرائم میں ملوث افراد کو گر فتار کرنے ان کے روکنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ خدشہ مزید تقو یت اختیار جارہا ہے کہ اس طرح کے بد امنی کے واقعات میں مزید اضافہ ہو جائیگا واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رمضان المبارک میں ااسٹر یٹ کرائم میں اوباش لڑ کوں کی جانب سے اضافہ دکھائی دیا ہے خضدار کے شہریوں نے وزیر اعلی ٰ بلوچستان آئی جی پولیس بلوچستان سے اپیل کیا ہے کہ وہ اس طرح واقعات کے تدارک کے لئے خضدار پولیس پر دبائو ڈالکر خضدار شہر کے مستقبل محفوظ بنائیں ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات