سبی اسکاؤٹس کے زیراہتمام قومی شاہراہوں اور شہر کے مختلف علاقوں میں افطار ڈنر کا سلسلہ جاری

ملکی سلامتی کیخلاف دشمن کی ہر سازش ناکام ہوگی ،پاک وطن کیلئے لہو کا آخری قطرہ بھی قربان کرنیکو تیار ہیں ،کمانڈر114 ونگ

اتوار 27 مئی 2018 21:20

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) سبی اسکاؤٹس کے زیراہتمام لونی روڈ چیک پوسٹ ،تلی سلطان کوٹ بابر کچھ سمیت ، شہر کی قومی شاہراہوں پر مختلف علاقوں میں افطار ڈنر کا سلسلہ جاری ،مسافروں مسکن غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی کا تسلسل برقرار لوگوں کا رش پاک افواج ایف سی بلوچستان زندہ باد کے نعرے پاک وطن ہی ہماری پہچان ہے جس کی سلامتی کیلئے دشمن کی ہر سازش ناکام ہوگی پاک وطن کیلئے لہو کا آخری قطرہ بھی قربان کرنے کو تیارہیں 114 ونگ کمانڈرلیفٹیننٹ کرنل مسعود احمد ۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مقدس مہینہ میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل ندیم احمد انجم کی ہدایات پر کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس بریگیڈیئر زوالفقار باجوہ کی سرپرستی میں کولپور مچ سبی بختیار آباد ڈیرہ مراد جمالی لونی تلی سلطان کوٹ بابر کچھ مٹھڑی سبی ٹول پلازہ ڈیرہ مراد جمالی ٹول پلازہ بائی سمیت مختلف علاقوں سبی جیکب آباد سبی کوئٹہ قومی شاہراہوں پر افطاروڈنر کا سلسلہ جاری ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مسافروں ٹرانسپورٹرز شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر ونگ کمانڈرکرنل ہمایوں ،ونگ کمانڈر کرنل ضیاء اللہ ، ونگ کمانڈر کرنل عبدالرب ونگ کمانڈر کرنل خرم ، ونگ کمانڈر تلی کرنل مسعود خان ، ونگ کمانڈر بابر کچھ کرنل حبیب خان سمیت مختلف ونگ کمانڈز نے اپنے اپنے علاقوں میں افطارڈنر کی نگرانی کررہے ہیں جس کا مقصد مسافروں علاقائی عوام مسکن غرباء کو ماہ رمضان میں ریلیف فراہم کرنا ہے ایف سی بلوچستان کی جانب سے ماہ رمضان میں قومی شاہراہوں پر گرمی ماہ رمضان کے موقع پر مسافروں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ،اس حوالے سے 114ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مسعود احمد نے مختلف تلی سلطان کوٹ ٹیوٹ ویل لونی چاکر اعظم یونیورسٹی کے نزدیک چیک پوسٹ لونی روڈکا تفصیلی دورہ کیا اور شہریوں کے مسائل معلوم کئے اس موقع پر سردار شادی خان لودھانی ، حاجی سعید الدین طارق ، سید طاہرعلی ، شاہ رخ خان ،سیلاچی جنید احمد سیلاچی سمیت قبائلی افراد بھی موجود تھے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مسعود احمد نے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی بلوچستان کی عوام کی فورس ہے جو حفاظتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل ومشکلات کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں غریب مسکن لوگوں کی مالی مدد مفت راشن اور نقد رقوم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مسافروں اور قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے لوگوں اور محب وطن قبائلی افراد کو افطار اور کھانا بھی فراہم کرنے میں پیش پیش ہے رمضان المبارک بابرکت ومقدس مہینہ ہے جو ہمیں بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے ہمیں چاہیے کہ اس ماہ لوگوں کی مالی مدد کریں ایف سی نے امن وامان کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں امن سے ترقی وخوشحالی آتی ہے ہم سب نے مل کر ملک دشمن امن دشمن عناصر کی تمام سازشیں ناکام بنانی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تاقیامت قائم رہنے والا ملک ہے ہم سب آزاد شہری ہے جو اپنے وطن میں آزاد پرسکوں زندگی بسر کررہے ہے ہمیں مل جل کر وطن کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہے اپنے وطن کی تعمیر ترقی کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہے محب وطن قبائلی ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مل جل کر کام کریں مختلف علاقوں میںہونے والی افطار ڈنر کے موقع پر ملک وقوم کی سلامتی خوشحالی ترقی اور شہید ہونے والے پاک افواج ایف سی سیکورٹی فورسز کے آفیسران واہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئیں۔