چمن ، عوام دوردراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ،ٹیوب ویلوں کی منقطع بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی

اتوار 27 مئی 2018 21:20

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) چمن میں عوام دوردراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے ٹیوب ویلوں کی منقطع بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی جبکہ اسٹریٹ لائٹ کو بھی بجلی پر کرنے کا اعلان کیاجاچکاہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چمن میں پانی کی قلت پر قابو پانے میں میونسپل انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں اور ٹیوب ویلوں سے منقطع بجلی کو بحال نہ کرسکی کئی علاقوں کے مکینوں نے پرائیوٹ ٹیوب ویلوں کا رخ کرلیا اور ڈبوں میں پانی لانے پر مجبور ہوگئے جبکہ روز ہ داروں کی جانب سے میونسپل انتظامیہ کو بددعائیں دینے کے سواء کچھ نہیں کرسکے جبکہ شہرکے دوکانداروں نے احتجاج کا عندیہ دے دیا ہیں جبکہ میونسپل انتظامیہ کی جانب سے شہرکے اسٹریٹ لائٹ کو بھی بجلی پر کرنے کا ارادہ ہیں جس کی یہ قوی امکان ہیں کہ صرف چند چلنے کے بعد ہی اسٹریٹ لائٹ کی بجلی بھی منقطع کی جائے گی اہلیان چمن فیض اللہ سادہ ،امان اللہ ،محمدعمر ،محمدایاز اوردیگرنے صحافیوں کو بتایاکہ تحصیل قلعہ عبداللہ کے چیئرمین حبیب اللہ کاکوزئی کی طرح چمن کے اسٹریٹ لائٹ کو بھی سولر پینل سسٹم پر کیاجائے کیونکہ چمن شہرمیں ایک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہیں جبکہ دوسری جانب میونسپل کارپوریشن اور واپڈا حکام کے درمیان شہر کے مختلف مین ٹیوب ویل بجلی کے بل جمع نہ کرانے کے باعث بجلی منقطع کی گئی ہیں اوراسٹریٹ لائٹ کو سولر سسٹم پرکیاجائے ۔