ماہ مقدس میں عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرانیوالے دکانداروں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی ،ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری

اتوار 27 مئی 2018 21:20

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا کہ ماہ صیام کے مقدس مہینے میں عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرانے والے دکانداروں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی ،ضلع پشین کو امن کا گہوارہ بنادیا گیا ہے اسٹریٹ کرائمز کا قلع قمع کردیاگیا ہے عوامی محافظوں نے دن رات ایک کرکے عوام کے جان ومال کی حقیقی معنوں میں حفاظت کی ہے پشین میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی جاری ہے کسی بھی منشیات فروش کو پکڑا گیاتو سخت سزا دی جائیگی ۔

وہ اتوار صحافیوںس سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے دلوں میں خوف خدا ہونا چائیے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے دکانداروں کو آخری وارننگ دی گئی ہے اگر پھر بھی بعض نہ آئے توصبر کا پیمانہ لبریز ہوجائیگا عوام دشمن قوتیں کسی بھی رنگ و نسل سے ہو معافی نہیں دی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ رمضان سستے بازاروں کو عوام کی ریلیف کیلئے بنائے گئے ہیں جہاں سے عوام کو انتہائی سستے داموں اشیاء خوردونوش ملیں گی روزہ داروں کو چائیے کہ وہ اللہ کے اس مبارک اور بابرکت مہینے میں عوام کی دل ازاری نہ کریں کیونکہ دلوں میں اللہ رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی ایریا میں افطاری سے لیکر سحری تک لیویز موبائل گشتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :