معرو ف ناول نگار وادیب مظہر کلیم کے انتقال پر گورنرسندھ کا اظہار افسوس

اتوار 27 مئی 2018 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) گورنرسندھ محمد زبیر نے ابن صفی کے بعد عمران سیریز کو دوام بخشنے والے معروف مصنف ، ناول نگار اور ادیب مظہر کلیم ایم اے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ عمران سیریز کو پڑھنے والے لاکھوں افراد اپنے پسندید ہ قلم کار ، مصنف اور ادیب سے محروم ہو گئے ہیں لیکن مظہر کلیم ایم اے کی تحریریں ہمیشہ زندہ رہیں گی ، خصوصاً نا ول نگاری میں ان کی گراں قدر خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ گورنرسندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :