Live Updates

عمران خان اور آصف زرداری ملکر بھی مسلم لیگ(ن) کا راستہ نہیں روک سکتے، ذیشان نقوی

مسلم لیگ(ن) نے 5 سالہ دور میں ریکارڈ کام کئے ہیں،پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے موقع دیاتو مایوس نہیں کرونگا حلقہ کے عوام نظریاتی اور خدمت کرنیوالوں کاساتھ دیں گے،ڈپٹی میئر اسلام آباد

اتوار 27 مئی 2018 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کے ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی،تحریک انصاف کی سیاست کا مقصد عوام کو دھوکہ دینا،ملکی ترقی وخوشحالی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنا،دھرنے اور انتشار کی سیاست کوفروغ اور بغض قائد میاں نوازشریف میں اقتدار کیلئے اکٹھے ہونا ہے،نیازی اور زرداری ملکر بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا راستہ نہیں روک سکتے،پانچ سال سے ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظارکرنیوالے کے نصیب میں رونادھونالکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوٹوں اور مفادپرستوں کو ساتھ ملاکر نیازی نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ بھی مذاق کیا ہے،پی پی پی اور پی ٹی آئی کی قیادت کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں،2018ء کے عام انتخابات میں ملک کے غیور عوام اس جماعت کو ووٹ دینگے جس نے ملک سے اندھیرے،دہشت گردی ختم کرکے ملک میں امن قائم کیا،روشنیا ں بحال کیں،پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پرگامزن کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت کی سیاست کررہی ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پانچ سالہ سنہری دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،جس کی ماضی میں کوئی مثل نہیں ملتی ،عوام آئندہ عام انتخابات میں خدمت کی سیاست کرنیوالوں کو موقع دینگے، قائدمیاں نوازشریف اورپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا تو مایوس نہیں کرونگا حلقہ کے عوام نظریاتی اور خدمت کرنیوالیوںکا ساتھ دینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے NA-53کے لیے پارٹی ٹکٹ کی درخواست جمع کروانے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگی رہنماو ڈپٹی میئر اسلام آبادسید زیشان علی نقوی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تمام ونگز قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف،صدر میاں شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں متحد ہیں،ملکی استحکام،تعمیرو ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے قائدین پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شانہ بشانہ اپنی جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ونگز کے کارکن پاکستان مسلم لیگ(ن) کی عوام دوست پالیسیوں سے عوام الناس بالخصوص نوجوان نسل کو آگاہ کریں اورقائد پاکستان مسلم لیگ کا پیغام گھر گھر تک پہنچارہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات