نوازشریف ملک سے غداری کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتے ،سعیدہ مشتاق

مسلم لیگ(ن) کو چھوڑنے والوں کو جلد اپنی غلطی کا احساس ہو جائے گا،مسلم لیگی رہنما

اتوار مئی 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی نائب صدر سعیدہ مشتاق نے کہاہے کہ قائدمیاں نوازشریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کانظریہ ہے،مخالفین کامیاب نہیں ہونگے، میاں نوازشریف کی راہ میں رکاوٹیں پیداکرکے اُن کی حب الوطنی کو ختم نہیں کیاجاسکتا،پہلے بھی مشکلات سے سرخروہوئے آئندہ بھی سرخروہونگے۔

انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایاہے،اُن پر غداری کا الزام لگاناتوہین آمیز عمل ہے،میاں نوازشریف کے خلاف سازش کی جا رہی ہے اور ملک کے 21کروڑعوام اس سازش کو ناکام بنادیں گے،مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور مسلم لیگ(ن) کی عوامی خدمت کی بدولت عوام نے اسے ہرالیکشن میں سرخرو کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما سعیدہ مشتاق نے مزید کہاکہ ورثے میں ملے معاشی مسائل سے قوم کو نجات دلانے کاکریڈٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کوجاناہے،،قائدمیاں نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے دن رات عوامی خدمت کی اورملک کو اندھیروں سے نکالا اورروشن پاکستان کی بنیاد رکھی،یہ خدمت مخالفین کو ہضم نہیںہورہی، پاکستان مسلم لیگ(ن) کو چھوڑنے والوں کو جلد اپنی غلطی کا احساس ہو جائے گا اورالیکشن 2018ء میں کامیاب ہو کرپاکستان مسلم لیگ(ن) ہی حکومت بنائے گی اور عوامی خدمت جاری رکھے گی۔