میرے خاندان نے کبھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہیں کی جب بھی موقع ملا عملی خدمت کی ،عمرایوب خان

اتوار 27 مئی 2018 21:21

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 17 عمرایوب خان نے کہا ہے کہ ان کی خاندان نے جھوٹے وعدے کرکے کبھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہیں کی بلکہ جب بھی موقع ملا عملی خدمت کی ہے ۔ وہ حلقہ نیابت کی مختلف یونین کونسلوں ویلج کونسلوں اور مواضعات میں کارنر میٹنگ اور دیگر تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہا کہ ان اور ان کے والد محترم نے اپنے اپنے ادوار میں ضلع ہری پورمیں بجلی و گیس کی فراہمی کے میگا پراجیکٹس دے کر ایک ایک گھر تک بجلی کی سہولت جبکہ خان پور و غازی سمیت ہری پورکے میدانی علاقوں اور پنیاں سے کھولیاں تک گیس کی مین پائپ لائن بچھا کر لوگوں کو میٹرکنکشن بھی فراہم کیے اور اگر دوبارہ موقع ملتا تو گیس منصوبہ کو مزید آگے توسیع دے کر محروم علاقوں کے لوگوں کو بھی سوئی گیس کی سہولت فراہم کرتے اور اب بھی انشاء اللہ اگر عوام نے موقع دیا تو سابقہ ترقیاتی منصوبہ جات کو آگے بڑھاکر عوامی مسائل حل کریں گے ۔